عبدالرزاق نے ملتان ٹیسٹ میں شکست کی وجہ بتادی

پاکستان ٹیم کے سابق جارہانہ آل راونڈر عبدالرزاق نے ویب ڈیسک سے گفتگو میں کہا کہ کسی بھی ٹیسٹ میچ میں کم از کم 5 بلے باز کھیلائے جاتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ ابرار احمد اکیلے کی وجہ سے میچ میں پاکستان کی پوزیشن کچھ بہتر رہی ورنہ شائد ہماری ٹیم کا اس بھی بُرا حآل ہوتا ۔ ان کا مزید کہنا ت ھا کہ جس ٹیسٹ میں انگلینڈ والے 2 فاسٹ باولر کھلاتے ہیں ہم اسی میں 3 کھلا رہے ہوتے ہیں ۔ ہمیں ٹیم کو انتخاب بہت سمجئھداری سے کرنا چاہیے ۔ مگر مجھے یہ بات بہت افسوس کیساتھ کہنی پڑ رہی ہے کہ ان کھلاڑیوں کو چانس دیا گیا جو حقدار نہیں تھے ۔

قومی ٹیم کے مڈل آڈر بلے باز سعود شکیل کو تھرڈ ایمپائر کی جانب سے متنازع کیچ آؤٹ دیے جانے پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔ اور کرکٹ مداح اس کو ناٹ آؤٹ کہہ رہے ہیں ۔

میچ کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں بابراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب صاف طور پر دیکھ سکتے تھے کہ گیند گراونڈ کو ٹچ ہوا ہے ۔ مگر پھر بھی ایمپائر نے اسے آؤٹ قرار دیا ہے جس کی ہم سب کو بہت حیرت ہوئی ہے ۔

مگر آئی سی سی رولز کے تحت ہمیں ایمپائر کا یہ فیصلہ ماننا پڑے گا ۔ اگر اس موقع پر سعود شکیل آؤٹ نہ ہوتے تو ہم کہہ سکتے تھے کہ پاکستان میچ کو جیت سکتا تھا ۔ اس کیچ آؤٹ کے بعد ٹیم پریشر میں آگئی جو ہماری شکست کا سبب بنا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے