یہ غلطی نہ ہوتی تو ملتان ٹیسٹ میچ جیت سکتے تھے، بابراعظم

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ملتان ٹیسٹ میں صرف 26 رنز سے ہارنے پر میچ کے دوران ہونے والی غلطیوں کا اعتراف کرڈالا ہے۔ بابراعظم نے میچ کے بعد پریس کانفرس میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعود شکیل کا میچ کے اہم مرحلے پر آؤٹ ہونا بہت ہہنگا پڑا ،

ہم سب نے دیکھا کہ گیند زمین پر ٹچ ہوا لیکن کیا کریں ایمپائر کے فیصلے کو بھی ماننا پڑے گا اور آخری فیصلہ بھی انہی کا ہوتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیشنل کرکٹر ہونے کیوجہ سے ہم سب کو ایمپائر کے ہر طرح کے فیصلے کو تسلیم کرنا پڑتا ہے ۔ انھوں نے میچ کے دوران ہونے والی غلطیوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیت سکتے تھے لیکن ہم میچ کو فنش نہیں کرسکے ۔ بابر نے کہا کہ یکے بعد دیگرے دو زبردست بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کیوجہ سے بہت فرق پڑ گیا تھا ۔

ان کا مزید کہنا کہ ہم اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے وکٹیں گنواتے گئے ، یہ کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری ہوتی ہے کہ گراونڈ میں کیسا کھیل پیش کرنا ہے ۔ سارا الزام پچز پر نہیں ڈالا جاسکتا ۔ ہر کھلاڑی کو اپنی انفرادی ذمہ داری لینا ہوگی ۔

ہماری موجودہ ٹیم ٹیسٹ والی تھوڑی مختلف ہے ، اس میں 4 سے 5 کھلاڑی ایسے ہیں جو وائٹ بل کے پلئیر ہیں ۔ تبھی مکمل طور پر ٹیم کو ٹیسٹ کیلئے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔
اس موقع پر انھوں نے ابرار احمد کی کارکردگی کی بھی تعریف کی ، کہ اس نوجوان نے قابل تعریف پرفارمنس دکھائی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے