بابراعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں ٹاپ تھری بیٹرز کی لسٹ میں شامل ہوچکے ہیں ۔ پاکستانی کپتان 28 سالہ بلے باز نے 19 اننگز میں 65 کی اوسط سے 1170 رنز بنائے ہیں ۔ جس میں 3 سینچریاں اور 8 نصف سینچریاں شامل ہیں ۔
آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے 2021-23 آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے ان فارم بلے باز مارینس لیبوشگن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 95 گیندوں پر 75 رنز بنانے کے بعد فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ اب تک 28 سالہ بلے باز نے 19 اننگز میں 64.88 کی اوسط سے 1168 رنز بنائے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین اسکور آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنز تھا۔ برطانوی بلے باز جو روٹ نے 21 میچوں کی 39 اننگز میں 8 سنچریوں اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 54.71 کی اوسط سے 1915 رنز بنائے ہیں اور وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
برطانوی بلے باز جونی بیئرسٹو 15 میچوں کی 38 اننگز میں 6 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی مدد سے 55.70 کی اوسط سے 1894 رنز بنا کر اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر برجمان ہیں۔
بابر اعظم نے اب تک 11 میچوں کی 19 اننگز میں 64.88 کی اوسط سے 1168 رنز بنائے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ چوتھے نمبر پر آسٹریلوی بلے باز مارینس لیبوشین ہیں جنہوں نے 12 میچوں کی 21 اننگز میں 5 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 60.84 کی اوسط سے 1156 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے 9 میچوں کی 17 اننگز میں 4 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 82 کی اوسط سے 1066 رنز بنائے ہیں اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔