انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے مایہ ناز پیسر اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے پاکستان ٹیم کو دیا جانے والا 355 رنز کا ٹوٹل ایسا ہدف نہیں جس کا تعاقب نہ کیا جاسکے ۔

برطانوی ویب اسپورٹس سے گفتگو میں اسٹورٹ براڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو اس وقت میچ جیتنے کی کرن نظر آرہی ہے ۔ اور تیسرے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد صرف 157 رنز کا ٹارگٹ بچا ہے اور 6 وکٹوں کیساتھ اس ٹارگٹ کو حاصل کرنا کوئی مشکل بات نہیں ہے ۔براڈ کا مزید کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ تو بالکل بھی ڈرا کی طرف نہیں جاسکتا ۔ اب یہ پاکستان ٹیم پر منحصر کررہا ہے کہ وہ چوتھے دن کس مائنڈ سیٹ کیساتھ بلے بازی کرتے ہیں ۔ ہم لوگوں نے گزشتہ کئی عرصے سے یہ دیکھا ہے کہ مختلف ممالک نے 300 کا ہدف باآسانی عبور کرلیا ہے ۔
یہاں بتاتے چلیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا میچ ختم ہوچکا ہے اور کل پاکستان ٍ198 اور 4 کھلاڑی آوٹ پر دوبار اپنی اننگز شروع کرے گا ۔
پاکستان ٹیم ملتان ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ اننگز میں انگلینڈ کی برتری کو برابر کرنے کیلئے اپنی پوری جان لگا دے گی ۔