پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
ابرار کے پاس آج کے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد اب 10 وکٹیں ہیں، جو کسی پاکستانی اسپنر کی جانب سے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ انہوں نے عبدالرحمان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے 2007 میں کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ڈیبیو پر آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 24 سالہ ابرار احمد نے جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات وکٹیں حاصل کیں۔ جسے دوستوں کے ذریعہ "ہیری پوٹر” کا عرفی نام دیا گیا ہے کیونکہ وہ افسانوی لڑکے جادوگر کی طرح کے عینک پہنتے ہیں ۔
ابرار نے میچ کی دوسری اننگز میں بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستانی کی جانب سے ڈیبیو پر سب سے زیادہ 11 وکٹیں محمد زاہد نے 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کی تھیں۔
اس سے قبل، بائیں ہاتھ کے اسپنر جیک لیچ نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی اننگز کے خاتمے کے لیے تین اہم وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کی اننگز 202 رنز پر سمیٹ دی۔
اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنانے والے انگلینڈ کو 79 رنز کی برتری حاصل ہے۔
کپتان بابر اعظم 75 رنز پر گرنے کے بعد پاکستان نے اپنی آخری سات وکٹیں 37 رنز پر گنوا دیں،
لیچ نے 4-98 کے اعداد و شمار کے ساتھ انگلینڈ کے حملے کی قیادت کی، جس نے جمعہ کو عبداللہ شفیق کو آؤٹ کیا، اور اپنے 31 ویں ٹیسٹ میں 100 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
انگلینڈ نے 2005 کے بعد پاکستان کے اپنے پہلے ٹیسٹ دورے پر راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ 74 رنز سے جیتا تھا۔