ابرار احمد مسٹری اسپن باولنگ کیلئے انگلیوں پر کیا لگاتے ہیں؟

ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو میچ کی پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں اب تک 2 وکٹیں حاصل کرنے والے ابرار احمد نے ویب ڈیسک سے گفتگو میں کہا کہ میچ کے دوران میری کوشش ہوتی ہے کہ گیند اچھے ایریاز پر پھینک کر زیادہ سے زیادہ وکٹیں سمیٹ سکوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان کی پچ ہو یا دنیا کی کوئی بھی پچ ہمیں اپنی 100 فیصد کوشش اور محنت دکھانی پڑتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ابرار احمد کا کہنا تھا کہ باولنگ کے دوران اپنے اوپر کسی بھی قسم کا پریشر نہیں آنے دیتا ۔ اور اپنی انگلیوں کیساتھ کچھ خاص نہیں کرتا ، بلکہ اکثر زیتون کا تیل لگاتا رہتا ہوں۔ابرار احمد نے اپنی ڈیبیو پرفارمنس سے نہ صرف ملکی بلکہ دوسرے ممالک کے لیجنڈ کرکٹرز کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے ۔ ان کے بارے میں سب سے زیادہ آسٹریلیا کے میکس ویل نے حیرت سے بھرپور ٹویٹس کیں ۔ اپنے ایک پیغام میں میکس ویل کا کہنا تھا کہ اگر ابرار احمد ایسے ہی باولنگ کرتے رہے تو دنیا کو ایک اور شین وارن مل جائے گا ۔

ابرار احمد کی عمدہ باولنگ کی بدولت انگلینڈ پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی آؤٹ پر 281 رنز ہی بناسکی تھی ۔ جواب میں پاکستان کا آٖغاز اچھا تھا مگر بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی 7 وکٹیں 40 رنز کی صرف شراکت کے بعد گرگئیں ۔ اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز ہی بناسکی ۔

انگلینڈ اپنی دوسری اننگز شروع کرچکا ہے اور اب تک کے اسکور اپ ڈیٹ کے مطابق 135 پر 3 کھلاڑی آوٹ ہیں جس میں سے 2 کھلاڑی ابرار احمد نے آوٹ کیے ہیں ۔ اور ایک کیچ ابرار احمد کی گیند پر بابراعظم چھوڑ چکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے