ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے ہیرو ابرار احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میچ سے پہلے ہی میں نے بتادیا تھا کہ جے روٹ اور بین سٹوک میری فیورٹ وکٹیں ہونگی ۔ اور پھر خدا نے میرا بھرم رکھتے ہوئے مجھے کامیابی دلوائی ۔
ابرار احمد جن کا آج ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو تھا انھوں نے اپنے جادوئی باولنگ سے انگلینڈ کے پہلے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں 281 کے مجموعی اسکور تک ہی محدود کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط ہے کہ ملتان کی پچ میری فیورٹ پچ تھی ۔ ہمیں بطور کھلاڑی ہر پچ پر ہی سو فیصد محنت اور ایفرٹ کرنے پڑتی ہے ۔ تب جاکر کچھ نہ کچھ وکٹیں اور کامیابی ملتی ہے ۔ ابرار احمد نے کہا کہ 2017 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی ۔ مگر پھر ان فٹ ہوکر 2 سال تک بیڈ ریسٹ پر رہا ۔ مجھے لوگ پی ایس ایل میں لوگ ہیری پوٹر کا نام سے پکارتے تھے ۔ اور آج کے میچ میں اوپر والے کی مہربانی سے میری مسٹری باولنگ نے مجھے کامیابی دلوائی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری آج کی پرفارمنس سے سب سے زیادہ میرے والدین خوش ہونگے اس کے بعد میرے دوست احباب کو بھی خوشی ملی ہوگی ۔
ایک سوال کے جواب میں ابرار نے کہا کہ ملتان کی پچ بے شک سپن باولنگ کیلئے سازگار ہے ، مگر ہمارے بلے بازوں کی اگر پرفارمنس دیکھی جائے تو وہ سپن کو نہایت عمدہ کھیل لیتے ہیں تبھی مجھے یقین ہے کہ ملتان کی پچ بلے بازوں کو زیادہ تنگ نہیں کرسکے گی ۔،
آخر میں ابرار احمد کا کہنا تھا کہ اب میری دوسری اننگز میں بھی کوشش ہوگی کہ پانچ وکٹیں حاصل کروں ۔ اور اپنی ٹیم کو جیت کی شکل میں کامیابی دلواوں ۔