ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے دن کے کھیل میں اب تک کے مطابق 9 وکٹوں پر 245 رنز بنالئے ہیں ۔ آج کے میچ میں انگینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے بابراعظم سے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ لیا ۔ میچ کا آغاز انگلینڈ کیلئے نہایت مایوس کن رہا ۔
پاکستان ڈومیسٹک میں مسٹری اسپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے جب پہلا اوور کروانے آئے تو پانچویں گیند پر وکٹ حاصل کرکے تمام کرکٹ دیوانوں کی توجہ اپنی مبذول کروالی ۔ ابرار نے زیک لی کو صرف 19 کے اسکور پر بولڈ کرکے پویلین والپس بھیج دیا ۔ پہلی وکٹ گرنے کے باوجود انگینڈ کے بلے باز جارہانہ انداز سے بلے بازی کرتے رہے ۔ اور بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے 79 رنز کی پاٹنر شپ قائم کی ۔اس موقع پر ابرار احمد نے انگلینڈ کی دوسری پاٹنر شپ 117 رنز پر بین ڈکٹ کو 63 کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کرکے توڑی
پھر تیسرے بلے باز کو گھر بھیجا ، ابرار نے جو روٹ کو 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو کرکے واپس بھیجا ۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے باولر نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا ۔ اور پانچویں وکٹ ہیروی بروک کو 9 رنز پر آؤٹ کرکے حاصل کی ۔ اور اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کی ایک ہی اننگز میں 5 وکٹیں سمیٹنے والے کھلاڑی بن گئے ۔
ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اس سے پہلے وہاب ریاض نے 2010 میں اپنے ڈیبیو میں انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں 5 وکٹیں سمیٹی تھیں ۔