پاکستانی اسپنر اور انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے ٹیسٹ کرکٹ کی ڈیڑھ سوسالہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کرڈالا ۔
ویب ڈیسک نیوز کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے ایک ہی دن میں 500 سے زائد رنز بناکر 112 سالہ بڑا ریکارڈ توڑ دیا ۔ انگلینڈ کے بلے باز زیک کرولی (122) ، بین ڈکٹ (107)، اولی پوپ (108) اور ہیروی بروک (153) نے اپنے اپنے حصے کے 100 رنز بنائے ، جبکہ دوسری جانب
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر زاہد محمود نے اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں ہی بدترین ریکارڈ اپنے نام کرڈالا ۔ انھوں نے ٹیسٹ کرٹ کی ہسٹری میں ڈیبیو پر ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کھانے والا اسپیل کروایا ۔
انھوں نے 235 دیکر 4 وکٹیں بھی حاصل کی ۔ قومی اسپنر نے ٹیسٹ اننگز میں چوتھا مہنگا ترین اسپیل کروایا ۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز بناکر آؤٹ ہوئی ۔ پاکستانی باولرز میں سے نسیم شاہ نے 3 اور محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
اسی طرح زاہد محمود ڈیبیو ٹیسٹ اننز میں کسی بھی باولر کی طرف سے دیے گئے سب سے زیادہ ررنز کی فہرست میں نمبر ون پر موجود ہیں ۔