پاکستان میں 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تشریف لانے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے کل کے پہلے میچ سے قبل ہی تندرست محسوس نہیں کررہی ۔
نیوز ڈیسک کے مطابق انگلینڈ کے صرف اور صرف پانچ کھلاڑیوں ہیری بروک، زیک کرولی، کیٹن جیننگز، اولی پوپ اور جو روٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے آئے جبکہ باقی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں آرام کیا

انگلینڈ ٹیم کے ترجمان ڈینی روبن نے میڈیا سے گفتگو میں فی الحال متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد اور بیماری کی نوعیت نہیں بتائی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کو فی الحال ہوٹل میں ریسٹ کرنے کے آڈر دیے گئے ہیں
انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی جو روٹ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی ٹیم کے کچھ کھلاڑی انفکشن سے دوچار ہو گئے ہیں۔ مگر وہ کل میدان میں موجود ہوں ہوکر کھیل کا حصہ بنیں گے۔
مگر پی سی بی کے اندر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی اس بار دنیا کو دکھانے کیلئے اپنا شیف تو لے آئے ہیں مگر اس کے باوجود بہت سے کھلاڑی بدہضمی کا شکار ہوچکے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کھلاڑیوں کو ایک دن کا ریسٹ دیا گیا ہے تاکہ وہ پہلے میچ کیلئے مکمل فٹ ہوکر دستیاب بھی ہوں