کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان بغیر میچز کھیلے کوالیفائی کرگیا

تازہ اطلاعات کے مطابق افغانستان نے 2023 میں انڈیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بغیر کھیلے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ ویب اسپورٹس کے مطابق افغانستان اور سری لنکا کے مابین جو دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جانا تھا وہ بارش کیوجہ سے منسوخ ہوگیا ۔ جسکیوجہ سے افغانستان نے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

سری لنکا اور افغانستان کے درمیان اتوار کے روز پالیکا میں ہونے والا دوسرا میچ بارش کیوجہ سے ختم ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ون ڈے سپر لیگ کے پانچ پانچ خاص پوائنٹ مل گئے ۔ اس پوائنٹس کیوجہ سے افغانستان کی ٹیم سپرلیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر آگئی ۔
دوسری طرف انڈیا 2023 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بطور میزبان ہونے کیوجہ سے پہلے ہی کوالیفائی جاچکا ہے ۔
انڈین کے علاوہ مزید سات ٹیمیں بھی کوالیفائی ہوچکی ہیں ۔ جن میں چیمپیئن انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان اور اب افغانستان بھی شامل ہیں۔،اب ون ڈے سپر لیگ میں آٹھویں پوزیشن کیلئے ویسٹ انڈیز ، سری لنکا ، جنوبی افریقہ اور آئرلیند کے مابین مقابلہ ہوگا ۔

ان چار ٹیموں میں سے جو بھی 31 مئی 2023 تک آٹھوین پوزیشن پر آگئی وہ ورلڈ کپ میں برائے راست کوالیفائی ہوجائے گی ۔اور جو ٹیمین بچ جائیں گ ی وہ پھر بعد میں آئی سی سی کی پانچ ایسوسی ایٹس ٹیموں کیساتھ کوالیفائی کرنے کیلئے راونڈ کھیلیں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے