پاکستانی کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

قوم ٹیم میں اپنے نام کے انتظار میں تھک کر ایک تجربہ کار فرسٹ کلاس کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرڈالا
یہ فیصلہ نوجوان کھلاڑی محمد سعد نے قائداعظم ٹرافی کے میچ کے اختتام پر کیا ۔

محمد سعد کے اس اچانک فیصلے نے باقی ساتھی کھلاڑیوں کو بھی حیران کر ڈالا ۔ فرسٹ کلاس کھلاڑی نے اپنی زندگی کا آخری میچ سینٹرل پنجاب کی طرف سے سدرن پنجاب کے خلاف کھیلا ، اور سب سے حیران کن بات کہ اس میچ میں انھوں نے 182 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی ہے ۔
اگر محمد سعد کے کرئیر پر نظر ڈالیں تو انھوں نے 123 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جن میں 33 کی اوسط سے 6400 رنز بنائے ہیں۔ محمد سعد نے کہا کہ مجھے انٹرنیشنل کرکٹ میں موقع ملنے کی کوئی امید نظر نہین آرہی تھی تبھی میں نے اپنی زندگی کا یہ بڑا فیصلہ کیا ہے ۔

اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بات چیت میں کہا کہ مجھے نہین لگتا کہ اب مجھے کوئی قومی ٹیم میں چانس دے گا اس لئے اب ایسی کرکٹ کا کوئی فائدہ نہیں ۔
اس لئے میں اس سیزن کے مزید 10 میچز بھی نہیں کھیلوں گا ، ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے بجھے دل سے ان کے لئے نیک خؤاہشات کا اظہار بھی کیا ۔ جبکہ آخری اننگز کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے علاوہ حریف ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ان کو بہترین طریقے سے خراج تحسین پیش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے