بابراعظم کی جگہ نیا کپتان لانا پڑے گا ، کونسا کھلاڑی اچھا کپتان ثابت ہوسکتا ہے ؟ عاقب جاوید نے بتادیا

عاقب جاوید کا ویب نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو دو مرتبہ چانس ملا میں ہمارے کھلاڑی اس کا فائدہ نہیں اُٹھا سکے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ بابراعظم کو تبدیل کرکے نیا کپتان شامل کیا جائے ۔ اگر مجھ سے سچ پوچھیں تو شاہین آفریدی اور شاداب دونوں ہی اچھی چوائس ہیں مگر

وقت کی ضرورت کے مطابق شاداب اچھے اور دلیر کپتان ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی فائنل میچ میں انجری کا شکار نہ ہوتا تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا ۔

مگر شاہین کے ان فٹ ہونے کے بعد بابراعظم کسی سے مشورہ کرلیتا تو یقیناً اس سے اچھے فیصلے پر پہنچ سکتے تھے ۔ اسی پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی کے فائنل مین انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا ۔ ایک چھوٹے ٹوٹل اسکور کیلئے بھی پاکستانی باولرز نے خوب جان لگادی تھی ۔
اسی موقعے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خآن بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں پاکستان نے اس ٹورنمنٹ میں زمبابوے جیسی چھوٹی ٹیم سے ہارنے کے بعد زبردست طریقے سے واپسی کی تھی ۔ ہر کھلاڑی نے اپنا پورا زور لگایا تھا
مگر اس موقع پر ٹاس بھی بہت اہم تھا جو بدقسمتی سے پاکستان ہار گیا ، مگر پروفیشنل کرکٹ میں ٹاس ہارنا میٹر نہیں کرتا ۔

جتنی بال سوئنگ کررہی تھی ، اس موقع پر افتخار کی جگہ محمد وسیم سے باولنگ کروانا بنتا تھا ۔ کیونکہ آپ نے اچھا خآصا دباؤ ڈالا ہوا تھا ۔ اور نسیم شاہ نے اپنے دو اوورز میں 25 رنز دینے کے بعد جیسے کم بیک کیا ، وہاں بابراعظم سے غلطی ہوئی جو افتخار کو لائے اور گیم کا سارا مومنٹم انگلینڈ کی طرف جھک گیا ۔ عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ عموما آخری چار اوورز میں 40 رنز ہی بن پاتے ہین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے