کیا بابراعظم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد استعفی دینے والے ؟ بڑی خبر آگئی

قومی ٹیم کا آغاز آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 میں بہت مایوس کن رہا ، سب سے پہلے انڈیا اور پھر زمبابوے جیسی چھوٹی ٹیم سے اوپر نیچے کے دو میچ ہار گئے ، جس کی وجہ سے ایک موقع پر سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا تھا ، اس سب کا ذمہ کپتان بابراعظم کو قرار دیا جارہا تھا ۔ وہ
اس لئے کیونکہ ایک لمبے عرصے سے وہ فارم میں نہیں تھے اور پھر کپتانی میں بھی کچھ غیرمعمولی غلطیاں ہورہی تھیں جس وجہ سے پاکستان کی ٹیم شکست سے دوچار ہوتی جارہی تھی ۔ مگر نیدر لینڈ کی ساوتھ افریقہ کو شکست نے قومی ٹیم کی قسمت بدل دی اور پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ کر وہ میچ بھی جیت گئی اور اب کل کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف اپنا فائنل میچ کھیلے گی ۔اور یہی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ٹی ٹونٹی کا ورلڈ کپ جیت کر ہی ٹیم واپس لوٹے گی ۔

اب کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے یہ خبر گردش کررہی تھی کہ بابراعظم ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کہ کپتانی سے مستعفی ہوکر اپنی ساری توجہ بیٹنگ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں ۔ جب اس خبر کی تصدیق پی سی بی کے ذرائع سے کی گئی تو بتایا گیا کہ
بابراعظم کے حوالے سے یہ چلنے والی خبر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے نہ بابراعظم اور نا ہی میجنمنٹ نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے یا ایسا فیصلہ زیر غور ہے ۔ ہاں البتہ شاداب خان نائب کپتان کے طور پر پرقرار رکھا جائے گا ۔ اور اگر کبھی مستقبل میں ایسا فیصلہ کرنا بھی پڑات تو
ہماری پہلی ترجیح شاداب خان اور رضوان ہونگے ۔ کیونکہ یہ دونوں پی ایس ایل میں اپنی بہترین کپتانی کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے