سیمی فائنل میں انڈین باولرز کی دہلائی کرنے والے ایلکس ہیلز نے پھر سے بھارتیوں کے زخموں کو تازہ کردیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کو دن میں تارے دکھانے والے انگلینڈ کے خطرناک بیٹر ایلکس ہیلز نے میچ جیتنے کے بعد اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میچ ہمیشہ میری زندگی کا یادگار رہے گا۔ ذرائع کے مطابق مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے ایلکس ہیلز کا اپنی گفتگو میں یہ کہنا تھا کہ

یہ نہ صرف میرے لئے بلکہ پوری انگلینڈ ٹیم کیلئے بہت بڑا موقع ہے جس طرح آج بیٹنگ میں پرفارم کیا اس سے میرا اعتماد مزید بڑھ گیا ہے ۔ اور مجھے لگتا ہے کہ یہ گراونڈ بلے بازی کیلئے سب سے زیادہ شاندار ہے ۔ اگر یہ کہو تو غلط نہ ہوگا کہ اس گراونڈ کیساتھ میری ڈھیر ساری یادیں وابستہ ہوچکی ہیں ۔ میں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے کبھی دوبارہ ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع بھی مل سکے گا ۔ اور پھر میچ میں ایسی پرفارمنس کے بعد مجھے اسطرح کے خصوصی جذبات کو محسوس کرنے کا چانس ملے گا ۔یہ گراونڈ اور ملک وہ جگہ ہے جہاں مجھے کھیلنے سے محبت ہوچکی ہے ۔

اور میرے ساتھ جوز بٹلر نے بھی عمدہ بلے بازی کی اور ہم نے ایک دوسرے کو میدان میں بہت اعتماد دیا ۔ دوسری طرف آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلئیر آف دی ٹورنمنٹ کے امیدوران کی لسٹ جاری کی گئی ہے ۔ جن میں 9 کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں ۔ جن میں سے 2 پاکستانی بھی ہیں ۔ جن دو پاکستانیوں کے نام
ہیں ان میں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی ہیں ۔ بھارت کی جانب سے سوریا کمار اور ویرات کوہلی جب کہ انگلیڈ کی طرف سے جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے