پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: بارش کے خدشے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول اور ٹیم ٹیبل تبدیل

دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کی نظریں اتوار کو میلبرن کرکٹ گراونڈ پر ہیں کیونکہ اس دن پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے۔ایسے میں جہاں دونوں ممالک کے مداحوں سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے دیوانوں میں جوش و جذبہ ہے، وہیں اس بڑے مقابلے کا موسم کے باعث متاثر ہو جانے کا خدشہ بھی موجود ہیں۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ تو بنا لی مگر آسٹریلیا کے محکمۂ موسمیات کے مطابق 13 نومبر (اتوار) کو میلبرن میں کرکٹ کھیلنے کے لیے موسم زیادہ سازگار نہیں۔اتوار کے بارے میں کی جانے والی موسم کی پیشگوئی کے مطابق میلبرن میں اتوار کے روز 95 فیصد بارش کا امکان ہے۔

اگر فائنل کے روز بارش ہو گئی تو کیا ہو گا؟

ورلڈ کپ فائنل کے منتظمین نے بارش سے کھیل رکنے کے باعث کھیل کے دورانیے پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے قوانین میں رد و بدل کر دیا ہے۔  

جیسا کہ اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا لیکن اس دن بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

فائنل مقابلے کے لیے پیر کا دن بھی مختص کیا گیا ہے یعنی اگر اتوار کو تیز بارش کے باعث کھیل نہ ہو سکا تو پیر کے روز میچ کھیلا جائے گا۔

مگر پیر کے روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے  اس لیے منتظمین نے پیر کے روز بارش کی صورت میں کھیل کے قوانین میں رد و بدل کرتے ہوئے اس میں دو گھنٹے کے وقت کا اضافہ کر دیا ہے یعنی اگر پیر کی صبح بارش سے میچ تاخیر کا شکار ہوتا ہے تو اسے شام میں دو گھنٹے مزید جاری رکھا جائے گا تاکہ کھیل کے وقت کو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے۔   

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے