پاکستان اور انگلینڈ کے مابین فائنل میچ میں بارش ہوگئی تو فائدہ کس کو ہوگا ؟

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے آئ سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل تک رسائی حاصل تو کرلی ہے ۔، مگر پاکستان ٹیم کیلئے ایک خبر بالک بھی اچھی نہیں ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز جو آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل میچ ہونے جارہا ہے اس میں بارش کی پیشن گوئی کردی گئی ہے ۔

۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی کا یہ انتہائی اہم میچ میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ دنیا کی سب سے معروف موسم کی ویب سائٹ "دی ویدر” کے مطابق فائنل میچ میں 95٪بارش کا امکان ہے ۔ اور یہ بارش تقریباً 10 سے 24 ملی میٹر کے درمیان ہونے کے امکانات ہیں ۔ اور پیر والے دن بھی یعنی ریزو ڈے مین بھی بارش کا امکان 90٪ تک بنا ہوا ہے ۔اگر اتوار کے دن میچ نہیں ہو پاتا تو اگلے دن پیر کو دونوں ٹیموں کے مابین میچ کروایا جائے گا

اور یہ بارش رات کے وقت ہی زیادہ برسے گی اور رات کے اوقات میں ہی میچ کھیلا جانا ہے ۔ اب سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر دونوں دن میچ نہ ہوسکا تو پھر کیا ہوگا ۔ تو پھر دونوں ٹیموں کو ٹرافی دے دی جائے گی ۔
یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ آئی سی سی اس میچ کا وقت تبدیل نہیں کرنے والا اور نہ ہی کسی اور وینیو میں میچ کروانے پر غور ہورہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے