آج بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں ایسی بھیانک شکست نے بھارت میڈیا اور شائقین کو سکتے میں ڈال رکھا ہے ۔ اس شکست کے بعد بھارت کی ٹیم ٹورنمنٹ سے باہر ہوکر بمبی کیلئے ٹکٹ کٹوا چکی ہے ۔ یعنی اب وہ انگلینڈ اور پاکستان کے مابین ہونے والا فائنل میچ انڈیا میں جاکر ہی دیکھ سکے گے ۔
How Harbhajan Singh react when India Lose semi final pic.twitter.com/pV6n3KFAgy
— Pakistan Cricket Zone (@Pakcriczone) November 10, 2022
آج کے میچ پر بھارت کے سابق کھلاڑی اور موجودہ تجزیہ نگار ہربھجن سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں میچ کی کمنڑی کررہا تھا ۔اور یقین کریں کہ 10 اوورز کے بعد میرے لئے کمنٹری کرنا مشکل ہوگیا تھا ۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں کیا بولو ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ میں رونے والا ہوں ۔ مگر خؤد کو بڑی مشکل سے کنٹرول کرکے میچ کے آخر تک کمنٹری کی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے میچ میں شکست کا اتنا دٗکھ نہیں ۔ مگر ون سائیڈڈ میچ ہارنا برداشت نہین ہورہا ۔ پچھلے سال بھارت پاکستان سے بُری طرح ہارا تھا مگر اس بار کی شکست سے اس سے بھی زیادہ دردناک ہے ۔ کچھ تو ہمارے کھلاڑی فائیٹ کرتے ۔
ہمارے بلے بازوں نے بلے بازی بہت بُری کی ۔ پاور پلے کو ون ڈے سمجھ کر کھیلا ۔ یہ تو ہردیک پانڈے کا آخر میں بلا چل گیا ۔ ورنہ تو اتنا اسکور بھی نہ بن پاتا ۔ کوہلی نے جو 50 رنز بنائے وہ کسی کام نہین آئے ۔
دوسری طرف انگلینڈ کو دیکھ لو تو معلوم ہوجائے گا کہ پاور پلے میں کھیلا کیسے جاتا ہے ۔ کپتان نے باولنگ ہی بہت غلط کروائی اسے سمجھ ہی نہین آرہی تھی کہ کس موقع پر کس باولر کو استعمال کرنا چاہیے ۔