آج انگلینڈ نے ہماری ٹیم کا بھرکس نکال دیا نے بھارت روتے ہوائے ورلڈکپ سے باہر حالت دیکھیں

بھارت آج کی عبرتناک شکست کے بعد آئی سی سی ٹی ٹونٹی 2022 سے باہر ہوچکا ہے ۔بھارت کے باہر ہوتے ہی انگلینڈ ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرگیا ہے ۔ اب وہ فائنل میں پاکستانی شاہیوں کیساتھ مقابلہ کریں گے ۔بھارتی میڈیا اس سیمی فائنل سے پہلے جتنی بڑی بڑی باتیں کررہا تھا وہ سب

اب ان پر الٹا پڑ چکی ہیں ۔ اور جس طریقے سے سیمی فائنل سے باہر ہوا ہےیہ لوگ شرمندگی سے ٹویٹر سے غائب ہوچکے ہیں ۔ اسی لیے کہتے ہیں کہ بڑی باتیں نہیں کرنی چاہیں ۔ اور بھارت اتوار کے دن یہ بھی دیکھے گا جب پاکستان انگلینڈ سے فائنل میچ جیتے گا اور ہمارے کھلاڑی فخر سے ٹرافی کو فضا میں بلند کریں گے ۔ آج کے میچ مین سب سے خاٖص بات یہ تھی کہ انگلینڈ کے اوپنر نے بھارت باولرز کو ویسے ہی دھویا ہے جیسے بابراعظم اور رضوان دھویا کرتے تھے ۔ جیسے پاکستان نے اوپنر نے 0 – 152 پر بھارت سے میچ جیتا تھا ویسے ہی انگلینڈ کے اوپنرز نے 0 – 172 سے آج میچ جیت لیا ہے ۔

اب سوشل میڈیا پر ایسی میمز کی بھرمار ہوچکی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں سے ہارنے کی عادت ہوچکی ہے ۔ پہلے پاکستان اور اب انگلینڈ کے ہاتھوں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔

اب یہاں پر ایک اہم بات آپ لوگوں کو بتاتے چلیں کہ 13 نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ میں بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔۔ اگر اس دن کم سے کم 10 اوورز کا میچ دونوں ٹیموں میں نہیں ہوتا تو میچ اگلے روز پیر کو دوبارہ سے کھیلا جائے گا

اور اگر اس دن بھی بارش ہوتی ہے تو ٹرافی دونوں ٹیموں میں تقسیم کردی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے