رمیز راجہ کی سیمی فائنل میں جیت پر قومی ٹیم کیلئے بڑا اعلان

پاکستان نے آج نیوزی لینڈ جو ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم تھی اس کو آوٹ کلاس کرکے ٹی ٹونٹی کے فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر اس کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا ۔ اس کی بڑی وجہ شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ اور پہلے اوور میں نیوزی لینڈ کے ٹاپ کے بلے باز کو آؤٹ کرنا تھا ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پورے 20 اوورز تو کھیل لئے مگر پوری اننگز میں ان کی ٹیم پاکستانی باولنگ کے سامنے پریشر میں نظر آئی ۔ یہی بات ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کو صرف 153 رنز کا ٹارگٹ ہی دے سکی ۔ جواب میں پاکستان کا آغاز بابراعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ کی صورت میں شاندار تھا ۔ دونوں اوپپنگ پلئیرز نے 50 رنز بناکر آج کے میچ کی جیت قوم کی جھولی میں ڈال کر بہت بڑی خوشی دے ڈالی ۔

اب دوسرا سیمی فائنل کل انڈیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جارہا ہے ۔ پاکستانی شائقین تو انڈیا کی جیت کی خواہش کررہے ہیں ۔ مگر کرکٹ پنڈتوں کے مطابق کل انگلینڈ کی ٹیم بہت بہتر ہے ۔ انڈیا کی بیٹنگ بلاشبہ زبردست ہے مگر انگلینڈ کی ٹیم ہر شعبے میں بہترین پرفارم کررہی ہے ۔

کل دونوں میں سے جو بھی ٹیم سیمی فائنل جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی وہ 13 نومبر کو پاکستان کیساتھ فائنل کھیلے گی ۔

اس بار پاکستانی شایقین بھرپور طریقے سے پر امید ہے کہ جیس طرح کا قومی ٹیم نے ردھم پکڑا ہوا ہے ۔ یہ ورلڈ کپ ہم لوگ ہی جیتے گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے