آج اتوار کے دن وہ کام ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔ ایسا کام جس کو معجزہ سمجھا جاتا تھا ۔ اور آج وہ معجزہ ہوگیا ہے ۔ صبح پانچ بجے نیدر لینڈ اور ساوتھ افریقہ کا میچ کھیلا گیا ۔ اس میچ کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ ساوتھ افریقہ کے جیتنے کے چانسسز 99 فیصد ہیں
تبھی تمام پاکستانیوں کی یہ دعا تھی کہ اس میچ میں بارش ہوجائے اور میچ ڈرا ہوکر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے اسطرح ساوتھ افریقہ کے 5 پوائنٹس ہوجاتے اور دوسری طرف پاکستان کی بنگلہ دیش سے جیت کے بعد 6 پوانٹس بنا جاتے ۔ اور پاکستان ٹیم پھر کسی طرح سیمی فائنل میں پہنچ ہی جاتی ۔ مگر نیدر لینڈ نے حیران کن طور پر شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا اور ساوتھ افریقہ کو صرف 13 رنز سے شکست دے دی ۔ اور پاکستانیوں کی جان میں جان آگئی اس کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہوا جو پاکستان نے 5 وکٹوں سے باآسانی جیت کر سیمی فائنل کیلئے سیٹ کنفرم کردی ۔
گروپ ا کی بات کریں تو انگلینڈ پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے ۔ جبکہ گروپ ون میں پاکستان فی الحال پہلے نمبر پر اور انڈیا دوسرے نمبر پر ہے ۔ اور انڈیا اگر جیت گیا جو نظر بھی آرہا ہے کہ جیت ہی جائے گا تو انڈیا پہلے نمبر پر آجائے گا ۔ یوں گروپ ون پر پہلے پر انڈیا دوسرے پر پاکستان ہوگا ۔ اور سیمی فائنل کیلئے
گروپ ون کی ٹیم اور گروپ ٹو سے دوسرے نمبر کی ٹیم کا مقابلہ ہوگا یعنی انڈیا اور انگلینڈ کا مقابلہ متوقع ہے ۔ جبکہ گروپ ون کی دوسری ٹیم اور گروپ ٹو کی پہلے نمبر کی ٹیم کا سیمی فائنل مقابلہ ہوگا یعنی پاکستانی اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہونگے ۔
اور کرکٹ گروز کی اب تک کی پیشن گوئی کے مطابق پاکستان سیمی فائنل جیت کر نیوزی لینڈ سے فائنل کیلئے جگہ پکی کرلے گا مگر انڈیا انگلینڈ سے ہار جائے گا ۔ اور یوں انگلینڈ اور پاکستان کا فائنل کھیلا جائے گا