پاکستانی کرکٹ مداحوں کیلئے بہت اچھی خبر آچکی ہے ۔ حتی کہ بھارت اور ساوتھ افریقہ کیلئے بھی ایک گڈ نیوز سامنے آئی ہے ۔ کیونکہ ڈیفینڈنگ چیمپئین آسٹریلیا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکا ہے ۔ کچھ دیر پہلے انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا میچ ختم ہوا ہے جس میں انگلینڈ ٹیم کو فتح حاصل ہوئی ہے ۔

اگر یہ میچ انگلینڈ ہار جاتا تو آسٹریلیا سیمی فائنل میں چلا جاتا مگر انگلینڈ نے یہ میچ سری لنکا سے باآسانی جیت کر آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے نکال کر خود اس کی جگہ لے لی ہے ۔ اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں دونوں ہی گروپ ون سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں ۔اب پاکستان ٹیم بھی سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کھیل سکتا ہے ۔
مگر اب گروپ 2 میں سیمی فائنل ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔ اس کے لئے کل تین میچز کھیلیں جائیں گے جس سے گروپ 2 کی صورتحال بھی واضح ہوجائے گی ، اور سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے نام بھی سامنے آجائیں گے ۔
اگر کل ساوتھ افریقہ اور نیدر لینڈ کے میچ میں بارش ہوجاتی ہے یا بھارت زمبابوے کے میچ میں بھارت ہار جاتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اور اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوسکتا ہے ۔