آئی سی سی مسلسل بارش پر فیصلہ بدقسمت افریقہ باہر مبارکباد پاکستان سیمی فائنل

پاکستان بمقابلہ زمبابوے ، میچ جو کہ اب پاکستان ٹیم کو بہت ہی خطرناک صورتحال کی جانب لیکر جارہا ہے ۔ پاکستان ٹیم اگر مگر کا شکار ہوچکی ہے ۔ کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل کے اندر جاسکتا ہے ؟ مگر ایک اچھی خبر یہ ہے کہ افریقہ اور نیدر لینڈ والا میچ پاکستان کو بھرپور فائدہ پہنچانے جارہا ہے ۔

آپ کیساتھ اس دن موسم کی صورتحال شئیر کی جارہے ہے کہ آیا اس دن بارش ہوگی یا نہیں ۔ یا پھر بارش کے کتنے فیصد چانسز ہیں ۔ اگر گوگل پر آپ اول اسٹیڈیم کے اتوار والے دن کی موسم رپورٹ دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ سارا دن بادل بنے رہے گے یعنی اتوار کے دن کسی بھی ٹائم بارش ہوسکتی ہے اور ختم کب ہوگی یہ بھی نہیں معلوم ۔اور پھر اگلے دن پیر کو صاف موسم دکھائی دے گا ۔ مگر پیر کے دن کا کیا فائدہ جب میچ ہی اتوار کو ہوگا ۔ اگر بارش آجاتی ہے اور گروانڈ کے اندر پانی جمع ہوجاتا ہے اور میچ کا ایک اوور بھی نہیں کروایا جاتا تو ایسے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا ۔ نیدر لینڈ بھی ایک پوائنٹ حاصل کرلے گی اور ان کے لئے بڑی خوشخبری ہوجائے گی ۔ مگر بدقسمتی ساوتھ افریقہ کیساتھ ہوسکتی ہے ۔

کیونکہ ساوتھ افریقہ بلاوجہ ہی سیمی فائنل سے باہر ہوجائے گا ۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ ساوتھ افریقہ اس ٹورنمنٹ کے سارے میچ جیتا ہوا ہے سوائے پاکستان کے خلاف وہ صرف ایک میچ ہارا ہے اور ایک میچ ڈرا ہوا ہے ۔

یعنی ایک مرتبہ پہلے بھی بارش ساوتھ افریقہ کے ساتھ ہاتھ کرچکی ہے اور اب دوبارہ جو موسم کی صورتحال گوگل پر دکھائی دے رہی ہے اس کے مطابق ساوتھ افریقہ کی ٹیم مشکل میں پڑسکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے