آج گروپ ون کے افغانستان اور آسٹریلیا کے مابین ایک سنسنی خیز میچ کھیلا گیا ، جس میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے ہرا دیا ۔ افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی ۔ آسٹریلیا نے بیس اوورز میں 168 رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 164 رنز ہی بناسکی اور صرف 4 رنز کے فرق سے میچ ہار گئی ۔
What a knock by Rashid khan 48* off 23 balls 💥
— Sachin pathankoti (@Sachinpathankot) November 4, 2022
Truly a superstar.
Love from India 🇮🇳#Rashidkhan #T20WorldCup2022 #AUSvAFG #AUSvsAFG #AFGvAUS #T20worldcup22 #T20WorldCup pic.twitter.com/use4HvGOLE
آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل نے 32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 45، ڈیوڈ وارنر اور اسٹوائنس نے 25 ،25 رنز بنائے۔ دوسری جانب آج پہلےکھیلے گئےگروپ 1 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اب اگر اسٹریلیا کو کوالفائی کرنا ہے تو وہ چاہیں گے کہ سری لنکا انگلینڈ کو شکست دے۔
لیکن یہ صورتحال آسٹریلیا کے لئے بہت مشکل نظر آرہی ہے ۔ اور اب یہی لگ رہا ہے کہ آسٹریلیا بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے گا ۔ جو کہ اس ورلڈ کپ کا پاکستان کے بعد ایک بڑا اپ سیٹ ہوگا ۔ دوسری جانب اتوار کو ساوتھ افریقہ اور نیدرلینڈ کا میچ ، انڈیا اور زمبابوے کا میچ ہے ۔ ان بڑی ٹیموں میں سے جو ٹیم بھی ہار گئی تو پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہوجائین گے ۔