پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ساوتھ افریقہ کے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں بطور خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ہمارے پاس ایک وائریر کھلاڑی موجود ہے ۔ یہ خطاب انھوں نے آسٹریلیا میں اپنے بلے بازی سے مخالف ٹیموں کے چھکے چھرانے والے افتحار احمد عرف چچا کے بارے میں کہی ۔
ساوتھ افریقہ کے خلاف میچ میں نہ صرف دھوندار بیٹنگ کرنے بلکہ ٹورنمنٹ کا سب سے لمبا چھکا لگانے والے افتخار کے بارے میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کی جیت میں ان کا بہت بڑا کردار ہے ۔ جبکہ میچ سے پہلے ان کو چھوٹی سے انجری بھی ہوئی تھی ۔ مگر اس کے باوجود وہ کھیلے اور بہت عمدہ کھیلے ۔ یہاں یہ بات بتاتے چلیں کہ افتخار احمد نے کل کے میچ میں 106 میڑ لمبا چھکا ساوتھ افریقہ کے باولر کو لگایا تھا جو کہ ٹورنمنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا ہے ۔
بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور رضوان کو خود کی غلطیوں اور ناکامیوں کا اعتراف ہے ۔ مگر اس سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمارے مڈل آڈر نے کلک کرنا شروع کردیا ہے ۔ حیرت انگیز طور پر شاداب اور نواز نے اپنی بلے بازی سے سب کو متاثر کیا ہے ۔
بابراعظم نے کہا کہ زمبابوے کے میچ میں ہم بدقسمت رہے جو آخر میں چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے میچ ہار گئے ۔ ورنہ اس وقت پاکستان کی ٹیم یقیناً سیمی فائنل میں ہوتی ۔ ٹورنمنٹ سے پہلے ہماری ٹیم فیورٹ سمجھی جارہی تھی ۔
اور مجھے امید ہے کہ ہماری کل کی کارکردگی نے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردیے ہونگے ۔