آج کے میچ میں محمد حارث کے چھکوں نے پورے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ پاکستان کو بھی اب "اے بی ڈوہلئیر” مل چکا ہے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے بہت ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد حارث اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتی میڈیا کی اسپورٹس کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں
بھارت کرکٹ گرو حارث کی تعریفیں اتنی زیادہ کررہا ہے جسے ابھی بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ کیونکہ انھوں نے آج اپنا جارہانہ موڈ دکھایا ہے وہ یقیناً تمام پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرگیا ہونا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس وقت یہ بحث بھی کی جارہی ہے کہ محمد حارث کو ون ڈاون بھیجنا چاہیے ۔ کیونکہ شان مسعود ضرور رنز بنارہے ہیں مگر وہ بہت سلو اننگز کو آگے بڑھاتے ہیں جس سے گیندوں کا ضائع کافی ہوجاتا ہے ۔
حارث کے چھکے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہے ہیں خاص کر جو پیچھے کی جانب چھکا لگایا گیا تھا ۔ اور چند ہی گھنٹوں میں اس پر کئی ملین ویوز بھی مل چکے ہیں ۔ اس سے آپ یہ بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ چند ہی گھنٹوں میں محمد حارث کی کتنی زیادہ فین فالونگ بھی بڑھ گئی ہوگی ۔ اب بابراعظم ، محمد رضوان اور شان مسعود کو بھی ایسا مزاج اپنانا ہوگا ۔ ورنہ اپنی جگہ کسی اور باصلاحیت کھلاڑی کو موقع دیں .
انڈیا میڈیا پر تو محمد حارث کا نام "بے بی ڈویلیر” رکھ دیا گیا ۔ ایسا الفاظ اپنے ہمسایوں کی جانب سے ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہیں ۔