پاکستان بمقابلہ ساوتھ افریقہ کا میچ جس کو دیکھنے کیلئے کرکٹ مداح بہت پرجوش اور بے صبری سے انتظار کررہے تھے اس کے شروع ہونے کا وقت ہوا چلا جاتا ہے ۔ یہ میچ شروع ہونے میں بس کچھ ہی لمحے باقی ہے ۔ اگر وقت کی بات کریں تو پاکستانی وقت کے مطابق یہ 1 بجے شروع ہوجائے گا ۔ اور فخر زمان کی جگہ محمد حارث ٹیم کا حصہ ہونگے
یہاں سب سے بڑا سوال ہے کہ آج کا میچ کتنی بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ تو بتاتیں چلیں کہ ساوتھ افریقہ ایک مضبوط ٹیم ہے اور کسی بڑی ٹیم کےساتھ میچ دیکھنے کا ایک الگ ہی لطف ہوتا ہے ۔ مگر اگر پاکستان ساوتھ افریقہ سے آج کا میچ جیت جاتا ہے تو پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان کو آگے بڑھنے کیلئے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا ، کیونکہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت اور ساوتھ افریقہ کے سیمی فائنل میں جانے کے روشن امکانات نظرآرہے ہیں ۔ اور ان دونوں ٹیمیوں کے میچز کمزور ٹیموں کیساتھ ہیں ۔ پاکستانی شائقین کو بھارت اور زمبابوے والے میچ میں پھر بھی کوئی نہ کوئی امید نظر آرہی ہے ۔ اگر زمبابوے بھارت کو کواٹر فائنل کے میچ میں شکست دے کر کوئی اپ سیٹ کردیتا ہے تو بھارت ٹورنمنٹ سے باہر ہوجائے گا اور اس کی جگہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا ۔
زمبابوے کی ٹیم اس بار ورلڈ کپ میں بہترین پرفارم کررہی ہے اگر وہ پاکستان کو ہرا کر اپ سیٹ کرسکتی ہے تو کوئی بعید نہیں کہ وہ بھارت کو بھی شکست سے دوچار کرکے ایک بار پھر بڑا اپ سیٹ کردے ۔ تو جب تک تمام ٹیموں کے میچز مکمل نہیں ہوجاتے تب تک حتمی کوئئ بات نہیں کی جاسکتی ۔ کرکٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آخری بال تک کچھ بھی ممکن ہے ۔