پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچے گا ، صورتحال واضح ہوگئی

آج کے میچ میں بھارت کو ایک سنسنی خیز میچ کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے اپنی سیٹ مضبوط کرلی ہے ۔ اور پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ اس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں انڈیا نے اپنے 4 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں ۔

اور پاکستان 3 میچز میں سے صرف ایک جیتی ہے اور اس کے حصے میں 2 پوائنٹس آئے ہیں ۔ پاکستان اپنا اگلا اور سب سے مشکل میچ کل ساوتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے شروع ہوجائے گا ۔اگر پاکستان یہ میچ جیتتا ہے تو پاکستان کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے شکست کھانے کی صورت میں بھی 5 پوائنٹس ہونگے ۔ اسی گروپ کے آخری میچز اتوار کو کھیلیں جائیں گے جس میں ساوتھ افریقہ کا مقابلہ نیدر لینڈ ، بھارت کا زمبابوے اور پاکستان بنگلہ دیش سے نبرد آزما ہوگی ۔جبکہ دوسرے جانب ساوتھ افریقی نے ابھی صرف 3 میچز کھیلے ہیں اور پانچ پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔

ساوتھ افریقہ اور انڈیا کے آخری میچز آسان حریف کے خلاف ہیں اگر کوئی بڑا اپ سیٹ نہیں ہوتا تو بھارت 8 اور ساوتھ افریقہ 7 پوائنٹس کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچتے ہوئے دکھا دے رہے ہیں ۔ اور اس موقع پر پاکستان اگر بنگلہ دیش سے جیت بھی گیا تو سیمی فائنل تک نہیں پہہنچ سکے گا ، کیونکہ اس کے پوائنٹس 6 ہی ہیں ۔

پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ بھارت یا جنوبی افریقا اپنا آخری میچ ہارے مگر اس سے پہلے پاکستان کو اپنے دونوں میچز جیتنا ہونگے۔ پاکستان کیلئے ایک صورتحال یہ بھی نکل سکتی ہے کہ جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کا میچ واش آؤٹ ہوجائے ایسے میں جنوبی افریقا کے پوائنٹس 6 رہیں گے تاہم اس کا نیٹ رن ریٹ 2.722 اس وقت پاکستان کے 0.765 سے کافی بہتر ہے۔ اس صورت میں پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ، جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے میچ کے بعد ہونا ہے جس سے پاکستان کو اپنے نیٹ رن ریٹ کے ہدف کا اندازہ ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے