ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا ، ہم لوگ مڈل آڈر کے پرفارم نہ کرنے کے حوالے سے پریشان تھے مگر اوپننگ جوڑی دھوکہ دے گئی جس سے پاکستان اپنے گروپ کے پہلے دو میچز ، انڈیا اور پھر زمبابوے سے ہار کر تقریباً تقریباً سیمی فائنل سے باہر ہوچکا تھا ۔
اس موقع پر پاکستان ٹیم کو اگر کوئی بچا سکتا تھا تو وہ بھارت کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست تھی ۔ اور اسی میچ پر تمام پاکستانی اور دنیا بھر کی نظریں بھی جمی ہوئی تھیں ۔ مگر کرکٹ گروز کے مطابق آج کے میچ میں بنگلہ دیش کے جیتنے کے چانسسز 30 فیصد سے بھی کم تھے ۔ آج پاکستانی وقت کے مطابق میچ 1 بجے شروع ہوا جس میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ۔ انڈیا کی جانب سے ویرات کوہلی اور کے ایل کے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے 50 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 184 تک پہنچا دیا ۔ جو کہ آسٹریلیا جیسی فاسٹ ٹریک اور لمبی باونڈری والی گروانڈ میں بہت ہی اچھا اسکور تھا ۔
انڈیا کی بیٹنگ اور بڑے ٹارگٹ کا اسکور سیٹ ہونے کے بعد اب تقریبا بنگلہ دیش کا میچ جیتنا مشکل لگ رہا تھا مگر حیران کن طور پر بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے بازوں نے پاور پلے میں بہترین بیٹنگ کا آغاز کیا اور 6 اوورز کا صحیح طریقے سے استعمال کرتے ہوئے 60 رنز جڑ دیے ۔
اس مین سب سے نمایاں بلے بازی بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس کی رہی ۔ جنھوں نے 26 بالز پر 59 رنز بنائے ہیں ۔ اب تک کے اسکور کے مطابق بنگلہ دیش کے 7 اوورز میں 66 رنز بن چکے ہیں اور ان کا ایک کھلاڑی بھی آؤٹ نہیں ہوا ہے ۔
میچ کے اس سنسنی خیز موقع پر بارش نے اپنا کام دکھا دیا اور پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری لے آئی ہے ۔ کیونکہ بارش کی وجہ سے میچ روکا ہوا ہے اور جتنی شدید بارش ہورہی ہے تو میچ کے دوبارہ شروع ہونے کے چانسسز بہت کم دکھائی دے رہے ہے ۔
اگر بارش نہین رکتی اور میچ ختم ہوجاتا ہے تو آئی سی سی قوانین "ڈی ایل” کے مطابق بنگلہ دیش کو کامیاب قرار دے دیا جائے گا ۔ جس کے بعد پاکستان کے انڈیا کے سیمی فائنل سے باہر اور پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات نہایت روشن ہوجائیں گے ۔