پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک بہت ہی بڑی خوشی کی خبر سامنے آرہی ہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا 2022 کے بعد ایک ٹرائی نیشن سیریز کروانے کے حوالے سے ایک پلان سامنے آیا ہے ۔ جس میں بھارت ، آسٹریلیا اور پاکستان شامل ہونگی ۔ اور یہ سیریز کوئی ٹی ٹونٹی نہیں بلکہ ون ٖڈے میچز پر مشتمل ہوگی ۔
پاکستان کے مشہور اسپورٹس جرنلسٹ "سیج صادق” کے مطابق ایک پلان سامنے آیا ہے جس میں یہ ٹرائی نیشن سیریز کے حؤالے سے گفتگو اورپلان تیار کیا جارہا ہے ۔ جس میں انڈیا پاکستان اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیمیں شامل ہونگی ۔ جبکہ ٹیسٹ میچز بھی ہوسکتےہین ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوسکتے ہین ۔ اور یہ تمام کے تمام میچز کسی اور جگہ نہیں بلکہ آسٹریلیا کی فاسٹ پچز اور لمبی باونڈری والی گراونڈ میں کروانے کی بات بات چیت ہورہی ہے ۔ اور اب بہت سے لوگوں کا سوال ہوگا کہ یہ میچز آخر کب ہونگے ۔ تو ان کو بتاتیں چلیں کہ ابھی فی الحال ٹی ٹونٹی کے فوراً بعد یہ میچز تو نہیں ہوتے ہوئے نظر آرہے ۔
جو خبر سامنے آرہی ہے اس کے مطابق اگر معاملات طے پاگئے تو ممکن ہے کہ اگلے سال کے شروع میں یہ میچز کروائیں جائیں ۔ کیونکہ ورلڈ کپ کے فوراً بعد پاکستان کے میچز انگلینڈ کیساتھ ہیں اور دوسری جانب
بھارت کے میچز نیوزی لینڈ کے ساتھ پہلے سے شیڈول ہیں ۔ یہ خبر یقینا پاکستانی شائقین کیلئے بہت خوشی کی ہے اور اب یہ امید کی جارہی ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے حوالے سے جو پلان طے کیا جارہا ہے وہ بس جلدی سے پایا تکمیل تک پہنچ جائے ۔اگر ایسا ہوگیا تو یہ کرکٹ کی جیت ہوگی ۔