پاکستانیوں آگےجانےکیلئے نیا فارمولا 50 رنز کی جیت ضروری

پاکستان کیلئے نہایت اہمیت کا حامل مقابلہ کب شروع ہونے جارہا ہے اور کتنے بجے شروع ہوگااور پاکستان کو یہ مقابلے کتنے بڑے مارجن سے جیتنا ضروری ہے جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے چانسسز بڑھ سکتے ہیں اس حوالے سے تفصیل میں بتایا جائے گا ۔

یہ مقابلہ 3 نومبر بروز جمعرات کو ساوتھ افریقہ اور پاکستان کے مابین کھیلا جائے گا ۔ اور بہت ہی اہمیت کا حامل میچ ہے جو ایک بجے دن کو شروع ہوجائے گا ۔ جس کی لائیو اسٹریمنگ آپ دراز ایپ اور اے آر وائے زیپ پر فری دیکھ سکتے ہیں ۔ پاکستان کا افریقہ کیساتھ یہ چوتھا میچ ہوگا اور اب تک قومی ٹیم صرف ایک میچ ہی جیت پائی ہے ۔ اگر پاکستان یہ مقابلہ جیت جاتا ہے تو سیمی فائنل میں جانے کے چانسسز تقریباً 10 فیصد بڑھ جائیں گے ۔ اس مقابلے کو پاکستان کو بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا ۔ کم از کم 50 رنز سے زیادہ کا مارجن ہونا لازمی ہوگا ۔ تبھی ایک بہتر این آر آر ریٹ بن سکتا ہے ۔ کیونکہ اگر دونوں ٹیموں کے تمام میچز کے بعد پوائنٹس برابر بھی ہوئے تو تب فیصلہ این آر آر کو دیکھ کر کیا جائے گا ۔

کیونکہ بھارت والے میچ کے حوالے سے یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ اس میچ میں بارش کے 70 فیصد امکانات ہیں ۔ اگر ایسا ہوگیا تو پھر بھارت کی ٹیم مشکل میں پڑ جائے گی ۔ اور فائدہ اس کا پاکستان ٹیم کو ملے گا ۔ ابھی کسی طرح پاکستان ٹیم کو باقی کے تمام میچز جیت کر 6 پوائنٹس تو پکے کرنے ہیں مگر ساتھ میں رن ریٹ بھی بہتر رکھنا ہوگا 50 رنز سے فتح یا پھر 5 یا 6 وکٹوں سے مخالف ٹیم کو میچ ہرانا ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے