پاکستان کی اس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جیت سب کو بہت مبارک ہو ۔ قومی ٹیم اس ورلڈ کپ کی پہلی جیت درج کروانے میں آخر کار کامیاب ہوگیا ہے آسٹریلین میدانوں میں یہ پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹی ٹونٹی میں پہلی جیت ہے ۔ پاکستان کی جانب سے آج کے میچ کا آغاز بہت متاثر کن رہا ۔
باولرز کی جانب سے بہت ہی عمدہ باولنگ کروائی گئی اور میچ کے کسی لمحے ایسا محسوس نہیں ہوا کہ نیدر لینڈ کے بلے باز میچ میں واپس آگئے ہوں ۔ اسپنر میں شاداب خان نے سب سے عمدہ باولنگ کرواتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پیسرز میں محمد وسیم جونیر کی جانب سے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی گئی۔ اور یوں نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 20 اوورز میں صرف 91 رنز بناسکی ۔
جہاں باولنگ بہترین رہی وہیں بیٹنگ کا آغاز اتنا ہی مایوس کن رہا ۔ بابراعظم میچ کے شروع میں ہی رن آؤٹ ہوگئے ۔ اور اس کے بعد محمد رضوان اور شان مسعود نے بیٹنگ کی کمان سنبھالی اور اسکور کو اہستہ آہستہ آگے بڑھایا ۔ اسکور تو بڑھتا گیا مگر نیدر لینڈ جیسی چھوٹی ٹیم کے خلاف بہت سست طریقے سے اسکور کو بڑھایا گیا ۔ رضوان اور شان مسعود کی جانب سے میچ کے کسی موقع پر یہ نہیں لگا کہ بڑی شاٹس مارنے کی کوشش کی گئی ہوں ۔
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر آج کی جیت کے باوجود رضوان اور شان مسعود کی ٹک ٹک اننگز پر کافی تنقید کی جارہی ہے ۔ کرکٹ مداحؤں کا کہنا ہے کہ ایسی بیٹنگ کیساتھ آپ بڑی ٹیموں کے خلاف کیسے کھل کر کھیل سکتے ہیں چھوٹی ٹیمیوں کے خلاف موقع ہوتا ہے کہ آپ چانس لیکر بڑی شاٹس کھیل کر اپنا ہاتھ سیٹ کریں ۔
خیر آج کی جیت کے بعد قومی ٹیم کے اعتماد میں کچھ اضافہ ہوا ہوگا ۔ اس میچ کے بعد بھارت اور ساوتھ افریقہ کا میچ شروع ہوچکا ہے اور پاکستان اسی اتنظار میں ہیں کہ بھارت ساوتھ افریقہ کو ہرائے تاکہ پاکستان کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کی امکانات روشن ہوسکیں ۔