بلآخر عوام کی سن لی گئی اوپننگ اور بیٹنگ آرڈر تبدیل کوچ بابر رضوان تبدیل نیا بیٹنگ آرڈر 

آج کل پاکستانی بیٹرز کی پرفارمنس انتہائی ناقص جارہی ہے ۔خاص کر اگر پاکستانی اوپنرز کی بات ہو یا مڈل آڈر کے بلے بازوں کی بات ہو ۔ تو اس بات کو سب تسلیم کرنے کو تیار ہیں کہ افتخار احمد کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اس وقت پرفارم نہیں کررہا ۔ افتخار کے علاوہ ایسا لگتا ہے جیسے کسی بلے باز پر اعتماد ہی نہیں رہا کہ وہ بھی کارکردگی دکھا سکتا ہے ۔

شان مسعود بھی کچھ پرفارمنسسز دکھا رہا ہے مگر ایسی کارکردگی کا کیا فائدہ جو ٹیم کے کام ہی نہ آسکے اور لمبی ہٹ ہی نہ لگا سکے۔ اور اگر اسٹرائیک ریٹ بھی کم ہو تو ٹی ٹونٹی میں ایسی اننگز بھی کوئی خاص فائدہ ٹیم کو نہیں پہنچاتی ۔ اس وقت سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ پاکستان کے مینٹور اس معاملے پر کیا کررہے ہیں ۔اور اب کی اطلاعات کے مطابق بابر اور رضوان کی اوپپنگ جوڑی پر پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن اور مینجمنٹ کچھ نہ کچھ تبدیلی کرنے جارہے ہیں ۔ اور ہوسکتا ہے فخر زمان سے اوپنگ کروائی جائے .سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں جو ڈیمانڈ کررہے تھے اس کے مطابق ایک طرف فخر زمان اور دوسری طرف شرجیل خان کو اوپنگ کرنی چاہیے تھی ۔ مگر شرجیل خان اسکواڈ کا حصہ نہیں ہے تبھی رضوان کیساتھ بابراعظم کی جگہ فخر سے اوپننگ کروائی جانے کا امکان ہے

بلاشبہ بابر اور رضوان کی جوڑی بھی بہترین ہے مگر ابھی کچھ عرصے سے یہ جوڑی مشکلات کا شکار ہے ابھی پاکستان کے اسکواڈ کو دیکھ کر بات کرتے ہیں ۔ ابھی کچھ بہتر ہونا چاہیے اور فخرزمان کو آزمانا چاہیے اگر فخر کو نہیں کھیلا سکتے تو وسیم اکرم کا کسی ٹی وہ پروگرام میں کہنا تھا کہ آصف علی سے اوپننگ کروائی جاسکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے