پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں,نیدرلینڈ میچ کب اور کتنے بجے شروع ہوگا ابھی دیکھیں

پاکستان ٹیم کل زمبابوے جیسی ہلکی ٹیم سے میچ تو ہار چکا ہے مگر اس کے بعد اب سرخ وردی والوں سے مقابلہ ہونے جارہا ہے ، یعنی کے پاکستان اس بار نیدر لینڈ ٹیم کیساتھ میچ کھیلنے جارہا ہے ۔ یہ میچ کب کہاں اور کتنے بجے کھیلا جائے گا اور تبدیلیاں کونسی ہونے جارہی ہیں، اس حوالے سے تفصیل میں بتایا جائے گا

اس مقابلے کی بات کریں تو یہ مقابلہ 30 اکتوبر کو بروز اتوار دیکھنے کو مل جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 12 بجے میچ شروع ہوجائے گا ۔اور اگر پاکستان ٹیم یہ میچ ہار جاتی ہے تو پھر سمجھیں کہ قومی ٹیم پکی پکی ٹورنمنٹ سے باہر ہوجاتی ہے ۔ پاکستان ٹیم میں اب اگر کھلاڑیوں کی تبدیلی کی بات کی جائے تو ہوسکتا ہے کہ شاہین آفریدی کو ریسٹ کروایا جائے کیونکہ سننے میں یہی آرہا ہے کہ شاہین آفریدی کی فٹنس ابھی 100 فیصد نہیں لوٹی ۔ تبھی جتنا ہوسکے گا ان کو آرام دیا جائے گا ۔ اور انکی جگہ پر محمد حسنین کی واپسی ہوسکتی ہے ۔اور حیدر علی جیسے شاہکار کر بھی باہر نکال کر آصف علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جائے ۔

اور یہ بھی ممکن ہوسکتا ہے کہ فخر پاکستان فخرزمان کی ٹیم میں واپسی ہوجائے ۔،اگر ایسا ہوتا ہے تو قومی ٹیم کے پاس تین لیفٹ آرم بیٹر(نواز ، شان اور فخر) ہوجائیں گے۔

کیا پاکستان نیدر لینڈ کے خلاف میچ باآسانی جیت سکے گا ؟ اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے ۔ کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا ۔

One comment

  1. I think Fakhar replaced by haider

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے