میچ میں 6 ڈراپ کیچز گھٹیا کپتانی گھٹیا کوچنگ پاکستان کی ہار وجہ سامنے آگئی

آج پاکستان کی بیٹنگ بہت ہی ناقص قسم کی رہی اور ایک بہت ہی آسان میچ ایک چھوٹی ٹیم سے قومی ٹیم انہتائے بھونڈے طریقے سے ہار گئی ۔آج پاکستان مقابلہ ہارنے کے بعد لگ رہا ہے کہ شائد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوچکا ہے ۔ ایک جیتا جتایا میچ آج پاکستان نے خود مخالف ٹیم کی جھولی میں ڈالا ہے

پاکستان ٹیم میں ایک عجیب سا سلسلہ چل نکلا ہے ، باولرز پورے ہوتے ہیں تو بیٹرز کم ہوجاتے ہیں ۔ اگر بیٹرز پورے ہوتے ہیں تو باولرز کم پڑ جاتے ہیں اور آج پیسرز تو 4 تھے مگر دوسری جانب بیٹرز کی کمی محسوس ہوئی اگر سچ پوچھیں تو شعیب ملک کی کمی محسوس ہوئی ۔ اور ایک آسان حریف کے خلاف میچ ہار گئے ، آج پاکستانی قوم یہ امید لگا کر بیٹھی تھی کہ سنگل ہینڈڈلی میچ جیت کر پوائنٹس کیساتھ ساتھ "این آر آر” بھی اپنا بہتر بنالیتی ۔ لیکن آج الٹ ہی ہوگیا پاکستان میچ ہی ہار گیا ، ایسے لگ رہا تھا جیسےبابراعظم نے مخالف ٹیم کو بہت آسانی سمجھ لیا تھا بہت زیادہ غلطیاں کی گئی اور کافی کیچز ڈراپ کیے گئے اور زمبابوے صرف ایک رنز سے اس مقابلے کو جیت گیا ۔

انڈیا کے میچ میں جہاں ہم "نو” بال کا ڈنڈورا پیٹ رہے تھے وہیں آج انڈین مداح پوچھ رہے تھے کہ آج تو نو بال نہیں تھی ۔ پھر کیا وجہ وہی جو اتنے آسان حریف سے میچ ہار گئے ۔ سب سے زیادہ مایوس اس وقت پاکستان کی اوپننگ جوڑی کررہی ہے ۔ بابراعظم سے بار بار کہا جارہا ہے کہ بھئی ون ڈاون آجاؤ ، مگر بابراعظم کسی اور پلئیر کو اپنے علاوہ موقع دینے کو تیار نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے