مبارک ہو پاکستانیوں ہار تو مل گئی مگر سیمی فائنل میں جانے کے کنفرم چانسز آئی سی سی فارمولاابھی دیکھے

آج پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے سے میچ تو ہار چکا ہے جس نے پاکستانی مداحؤں کو کافی مایوس کیا ہوا ہے کیونکہ جس طرح سے پاکستانی ٹیم کو شکست ہوئی ہے ویسا مداح بالکل بھی سوچ نہیں سکتے تھے ۔ مگر اس سب کے علاوہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے کتنے فیصد چانسز بچے ہیں ۔

کیا کرکٹ شائقین کو ابھی بھی امید رکھنی چاہیے یا پھر نہیں ۔ خوشخبری ہے پاکستانیوں کیلئے یا پھر نہیں ؟ تو ان سب لوگوں کو بتاتے چلیں کہ ساوتھ افریقہ اپنے اگلے دو مقابلے ، پاکستان اور بھارت کے خلاف اگر شکست کھا لیتا ہے تو جس پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے چانسز نہیں ہیں وہ خوش قسمتی سے بن جائیں گے ۔ کیونکہ ساوتھ افریقہ کے دو میچ کھیلنے کے بعد 3 پوائنٹس ہیں اور پاکستان کے کھاتے میں صفر پوائنٹ ہے ۔ ساوتھ افریقہ کیساتھ اگر یہ کہا جائے کہ بدقسمتی یہ ہوئی ہے کہ ان کے پہلے میچ میں بارش نے ان کو ایک اہم پوائنٹ سے محروم کردیا تھا اور یہی چیز پاکستان ٹیم کو اب تک سیمی فائنل کیلئے بچائے ہوئے ہے ۔

اور دوسری جانب پاکستان اپنے تمام میچز جیت جاتا ہے یعنی ساوتھ افریقہ والا میچ سے 2 پوائنٹ ، پاکستان کا بنگلہ دیش والا میچ 2 پوائنٹ اور نیدر لینڈ والا میچ اس سے بھی 2 پوائنٹ تو سیمی فائنل پکا ہے مگر اب تمام میچز جیتنا لازمی ہے اور اگر کسی ایک میچ میں بھی بارش ہوگئی تو پھر سیمی فائنل والی خوشی ماند بھی پڑ سکتی ہے ۔

کیا پاکستان ٹیم اپنے اگلے تمام میچز جیت سکے گی ، کیا ساوتھ افریقہ جیسی تگڑی ٹیم پاکستان اور انڈیا سے شکست کھا سکتی ہے اور قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے ؟ یہ آپ لوگ کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے