ورلڈکپ کا اگلا میچ پاکستانی پلیئنگ میں 3 تبدیلیاں میچ کتنے بجے شروع ہوگا

اگر پاکستان ٹیم کی نظریں سیمی فائنل کی طرف ہیں تو قومی ٹیم کو کل زمبابوے کا میچ ، پھر ساوتھ افریقہ ، نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش مطلب اپنے تمام میچز جیتنا لازمی ہوگیا ہے ۔ تب ہی سیمی فائنل میں انٹری ہوسکتی ہے اور پھر فائنل تک پہنچ سکتے ہیں ۔

کل پاکستان اور زمبابوے کا بہت اہم میچ ہونے جارہا ہے ، تھوڑا سا ٹائم ، اور ٹیم میں تبدیلیاں ہوئی ہیں اس حوالے سے تفصیلات بتائی جائیں گی ۔سب سے پہلے پاکستان میں تبدیلی کی بات کرتے ہین تو فخر پاکستان ، فخرزمان کی ٹیم میں واپسی کے امکانات کافی روشن ہوچکے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ محمد وسیم جونیر کو بھی واپس ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے ۔اب سوال یہ بنتا ہے کہ محمد وسیم کو کس کھلاڑی کے متبادل ٹیم مین شامل کیا جائے گا تو تفصیلات کت مطابق حیدر علی یا پھر محمد آصف کے متبادل ان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا زیادہ امکان محمد آصف کے متبادل کےطور پر وہ ٹیم کا حصہ بنیں گے کیونکہ قومی ٹیم نے اب 4 پیسرز کیساتھ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اور تیسرے کھلاڑی شاہین آفریدی ہیں جو سو فیصد فٹ نہیں ہیں ۔ اور ہوسکتا ہے وہ بھی کل کا میچ نہ کھیل سکیں ۔ مگر اس حؤالے سے زیادہ معلومات نہیں ہیں ۔مگر یہ بات تو مکمل واضح ہوچکی ہے کہ پاکستان ٹیم 4 پیسرز کیساتھ اب باقی کے ورلڈ کپ کے میچز میں شرکت کرے گا ۔

اس کی سب سے بڑی وجہ آسٹریلیا کی پچ پر باونس ، پیس اور سیم کا ملنا ہے ۔ اور رات کی مصنوعی روشنی میں پیسرز زیادہ اچھا نتیجہ ٹیم کو دلوا سکتے ہیں ۔

جہاں تک اس مقابلے کی ٹائمنگ کی بات ہے تو یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے شروع ہوگا ۔ یہ واحد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ ہوگا جو اتنی لیٹ شروع ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے