بیمانی پکڑی گئی شرما کے ڈریسنگ سے اشارے

پاکستان کے ساتھ جو سازش کی گئی ہے وہ سازش اب کھل کر سامنے آگئی ہے ۔کیونکہ آج کے میچ میں ایمپائرز کے کچھ فیصلے ایسے تھے جو ایمانداری پر مبنی بلکل بھی نہیں تھے ۔ محمد نواز نے آخری اوور کی پہلی بال اتنی فل ٹاس نہیں کی تھی جتنی اس کو بناکر نو بال ایمپائر کی جانب سے دی گئی تھی ۔

اس حوالے سے پاکستان کا سابق فاسٹ باولر محمد آٖصف کا بھی ایک ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے نو بال کی تصویر شئیر کرکے ساتھ لکھا ہے "یہ تو کسی بچے کو بھی نظر آرہا ہے کہ یہ نو بال نہیں ہے ” آج کے میچ مین ایمپائرز کا رویہ بھی پاکستانی ٹیم کیساتھ اچھا نہیں تھا ۔ ایسا کیوں تھا وہ آپ بھی سمجھ سکتے ہیں اور ان دو ان فیلڈ ایمپائروں نے بابراعظم کیساتھ جو کیا وہ بھی آپ کو نظر آیا ہواگا ۔ سب سے پہلے کوہلی کی طرف سے ایمپائر کو اشارہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایمپائر نے فوراً بغیر سوچے سمجھے نو بال کا اشارہ دے دیا ۔ جس پر بھارتی ٹیم کا اپنا کھلاڑی دانیش کارتھک بھی ایمپائر کے فیصلے پر حیران رہ گیا تھا ۔

آپ لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ آئی سی سی پر جتنا کنٹرول بی سی سی کا ہے اتنا اور کسی ملک کے کرکٹ بورڈ کا نہین ہے ۔ کیونکہ آئی سی سی کو وہاں سے بھاری رقوم ملتی ہیں اور ساتھ میں بہت سے بھارتی آئی سی سی کی سنیر قیادت کا حصہ بھی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے