ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پاک بھارت میچ میں آج بھارت کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ پاکستان ٹیم کے دونوں اوپنر نے بیٹنگ کا آغاز بہت ہی مایوس کن کیا ۔ اور انڈین پیسرز کے سامنے دونوں شروع سے ہی بے بس نظر آئے ۔ بابراعظم صفر اور محمد رضوان صرف 6 رنز بنار کر آؤٹ ہوئے ۔
۔قومی ٹیم نے اب تک کے مطابق آٹھوین اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنائے تھےبھارتی پیسر ارشدیپ سنگھ نے بابر کو اپنے پہلےہی اوور کی پہلی گیند پر بہت بُرے طریقے سے آؤٹ کیا بابراعظم ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تھے ۔ اسی طرح انھوں نے دوسری وکٹ ارشدیپ سنگھ نے چوتھے اوور کی آخری گیند پر لی ۔ جس میں محمد رضوان صرف 4 اسکور 12 بالز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے
تفصیلات کے مطابق ٹٰی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت مقابلہ اس وقت میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ابھی بھی کھیلا جارہا ہے۔ انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پلیئنگ الیون میں
بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد نواز، افتخار احمد، حیدر علی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور آصف علی شامل ہیں جبکہ بھارت کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریاکمار یادو، ہارک پانڈیا، دنیش کارتک، روی اشون، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، اکسر پٹیل اور بھونیشور کمار شامل ہیں۔