آئی سی سی کی جانب سے پاکستانیوں کی جان بابراعظم کو ایک نئے اور بڑے خطاب سے نوازا گیا ہے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج وہ دن آگیا جسکا پاک بھارت شائقین بے صبری سے انتظار کررہے تھے ، آج میلبرون کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت دن 1 بجے آمنے سامنے ہونگے ۔
میچ شروع ہونے سے قبل حیران کن طور پر آئی سی سی کی جانب سے ٹوئڑ پر کپتان بابراعظم کی ایک تصویر شئیر کی گئی م جس میں ان کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دیا گیا ہے ۔ تصویر اپ لوڈ ہونے کے چند ہی گھنٹوں میں انڈین اور پاکستانی فینز کی جانب سے لاکھوں لائکس مل گئے ہیں
The Badshah 👑
— ICC (@ICC) October 22, 2022
How will Pakistan fare in #T20WorldCup 2022 under Babar Azam’s rule? pic.twitter.com/KWHtg3tvCs
اس تصویر کیساتھ ہی آئی سی سی کی جانب سے یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کہ میں بابراعظم کی کپتانی اور بہادرانہ حکمرانی میں پاکستان کیسا کھیل پیش کرے گی ؟
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر پر کچھ بھارتی فینز نالاں بھی نظر آرہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ اعزاد کا حق دار ویرات کوہلی بنتے ہیں مگر آئی سی سی کی جانب سے جانبداری دکھائی گئی ہے