آئی سی سی ٹی ٹونٹی آسٹریلیا کا آج دوسرا مقابلہ ختم ہوچکا ہے اور اس مقابلے میں افغانستان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے آج کا افغانستان کا میچ انگلینڈ کے خلاف تھا جو انگلینڈ نے باآسانی یہ میچ جیت لیا ہے ۔ اب لگتا ہے جیسے افغانستان کی ٹیم اس ٹورنمنٹ سے بھی باہر ہوچکی ہے ۔

آج پہلا میچ بھی کھیلا گیا تھا جو کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوا تھا اور آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یوں ان کا رن ریٹ منفی میں چلا گیا ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم اب چوتھے نمبر پر آگئی ہے کل سری لنکا بھی ان کے گروپ میں میچ کھیلے گا اور یوں کل افغانستان کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر کل نیچے آسکتی ہے کیونکہ اب اس کے جو مقابلے ہونے جارہے ہیں وہ مزید سخت ٹیموں کے خلاف ہونے والے ہیں ۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی تگڑی ٹیمین افغانستان کو باآسانی شکست دے ڈالیں گی ۔ اور اب لگتا یہی ہے کہ آئرلینڈ ، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کا سفر تقریباً تقریباً ختم ہونے کو ہے ۔
حتی کے آسٹریلیا کے بھی چانسسز ہیں کیونکہ ان کا رن ریٹ بھی بہت کم جارہا ہے ۔ یعنی کے منفی میں جاچکا ہے مگر امید کی جارہی ہے کہ آسٹریلیا آئندہ مقابلے جیت لے گی ۔