پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر اپنی رائے پیش کی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا بابر اور رضوان کوہرگز اوپن نہیں کرنا چاہیے۔

پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا وسیم اکرم اور وقار یونس عاقب جاوید کا کیرئیر ختم کرنے کی سازش میں ملوث تھے ؟ تو اس کے جواب میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نہیں، میں نے اپنا کیرئیر اپنے ہاتھوں خود خراب ختم کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اوپن آنے سے متعلق سوال پر سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا بابر اور رضوان کو اب مزید اوپنر نہیں رہنا چاہیے، فخر زمان کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کے لیے بھیجنا چاہیے، ون ڈاؤن پر شان کو آنا چاہیے اور چوتھے پر بابر اعظم کو آنا چاہیے۔ ایسا اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ان پچز پر رنز نہیں ہو رہے، مڈل آرڈر میں آکر آپ نے گیم کو لمبا لیکر جانا ہے، اگر اوپر سے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تو 150 بھی نہیں ہوں گے۔
ایک مزید سوال کے جواب میں عاقب کا کہنا تھا کہ اس وقت ورلڈ کپ اسکواڈ میں فہیم اشرف کو ہونا چاہیے تھے کیونکہ وہ ماڈرن کرکٹ کی سمجھ رکھتا ہے اور بہترین آل راونڈر ہے