انڈیا کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کے پلئنگ الیون کے نام سامنے آگئے

ذرائع کیمطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے ۔ پاکستان اور انڈیا دونوں اپنا پہلا میچ اتوار کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے ، اور یہ میچ پاکستانی ٹائم کے مطابق دن کو 1 بجے شروع ہوجائے گا ،مگر دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس میچ میں بارش ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں ،

اور یہ بھی ممکن ہے کہ میچ محدود اوورز پر ہی مشتمل ہوسکے، اس موقع پر ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف ہم جیسا حالیہ دنوں میں کاکردگی دکھاتے آئے ہیں ویسی ہی ورلڈ کپ کے میچ میں دیکھنے کو ملے گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ کسی بھی ٹیم کیلئے ٹون سیٹ کردیتا ہے ۔بھارت کے خلاف ہر بار میچ پریشر والا ہوتا ہے جبکہ ہار جیت تو گیم کا پارٹ ہے ، سب سے اچھی بات ہے کہ اب ہم بھارت کے خلاف میچز جیتنے لگ گئے ہیں
لہذا ہماری سادہ سی پلاننگ ہے کہ جیسے ہم حالیہ دنوں میں کھیلتے آرہے ہیں ویسا ہی کھیل پیش کریں ۔ ٹورنمنٹ کے سب سے بڑے میچ میں جیت سے ٹیم کو بہت اعتماد ملتا ہے ، بھارت کے خلاف میچ کیلئے ہر کھلاڑی پرجوش ہے

شاداب نے کہا کہ ٹیم کیلئے کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں ،میں بطور آل راونڈر ٹیم میں اپنا نام بنانا چاہتا ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اپنا 100 فیصد ٹیم کو دوں

اطلاعات کیمطابق کل کے میچ کیلئے کھلاڑیوں کی لسٹ

ابر اعظم ،محمد رضوان ،فخر زمان ،شاداب خان (نائب کپتان) ،افتخار احمد ،حیدر علی ،محمد نواز ، آصف علی، حارث رؤف، نسیم شاہ ،اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے