بہت ہی کراکے دار قسم کا میچ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان ختم ہوچکا ہے اورآئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز جیسی بڑی ٹیم کو ایک بڑے اپ سیٹ کے بعد شکست دیکر آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر کردیا ہے ۔ویسٹ انڈیز ٹیم کو آج دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں بھی شکست کھا چکی ہے ۔ اب ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آگے جانے کے چانسز تقریباً ختم ہوچکے ہیں اور آئرلینڈ اگلے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے ۔ جبکہ سری لنکن ٹیم نیدر لینڈ کی ٹیم کو 16 رنز سے شکست دیکر اگلے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرگئی ہے ۔ سری لنکا ،پاکستان کے گروپ میں نہیں ہے بلکہ وہ اس گروپ میں گیا ہے جہاں افغانستان ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور انگینڈ کی ٹیمیں ہیں ۔ اور نیدر لینڈ کی ٹیم پاکستان کے گروپ میں آگئی ہےجس میں بنگلہ دیش ،انڈیا ، ساوتھ افریقہ شامل ہیں ۔
آج جو شام کا میچ ہوگا جس سے سپر 12 واضح طور پر سامنے آجائے گی ۔ اور آپ دیکھ پائیں گے کہ سپر 12 کے اندر کونسی ٹیمز کنفر ہوجائیں گی ۔ دو ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔جو آج شام کے میچ میں سامنے آجائے گا ۔
بہرحال آج بہت بڑا اپ سیٹ ہوا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی ٹونٹی میں رونق سی لگی رہتی ہے ان کا ٹورنمنٹ سے باہر نکل جانا کرکٹ مداحوں کیلئے بھی اچھی خبر نہیں ہے ۔