انڈیا ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گا مگر پاکستان ورلڈ کپ کیلئے ضرور انڈیا آئے گا، آکاش چوپڑا

سابق بھارتی کھلاڑی آکاش چوپڑا کا حیران کن بیان سامنے آیا ہے جس میں آن کا کہنا ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے سربراہ نے دو ٹوک یہ بات کہہ دی ہے کہ انڈیا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان نہیں جائے گا تو یہ پتھر پر لکیر ہے ۔ رمیز راجہ کی جانب سے انڈیا میں ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کے ممکنہ فیصلے پر

بات کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے کہا کہ ایشیا کپ کی حیثیت ، ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ کے سامنے بہت چھوٹی سی ہے ۔ اور ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا مطلب آئی سی سی کی جانب سے موصول ہونے والی ایک بڑی رقم سے محروم رہ جانا ہے ۔اور پاکستان جیسا دیش اتنی بڑی رقم کبھی جذبات میں آکر نہیں چھوڑ سکتا ۔ اور میں یہ لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ پاکستان انڈیا میں ورلڈ کپ کھیلنے ضرور پہنچے گا چاہے بھارت پاکستان نہ جائے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کی جانب سے آنے والے ردعمل کو بچگانہ حرکت سمجھ کر سنجیدہ نہیں لے رہا ۔ اور مجھے نظر آرہا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کا انعقاد کسی نیوٹرل وینو پر ہی ہوگا ۔ آکاش چوپڑا نے کہا کہ بھارت ایشیا کرکٹ کونسل میں بڑے بھائی کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ بی سی سی آئی واحد کرکٹ بورڈ ہے جو ایشیا کپ سے
موصول ہونے والے رقم نہیں لیتا بلکہ باقی چھوٹے ممالک میں تقسیم کروا دیتا ہے تاکہ ان ممالک کی کرکٹ گراونڈ ہمیشہ آباد رہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے