انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کپتان اور تجزیہ نگار ناصر حسین اپنی بے باک کمنڑی کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں ، حال ہی میں اپنے ایک بیان میں انھوں نے پاکستانی باولرز کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں ۔ ناصر حسین کا شمار دنیا بھر کے ٹاپ کمنٹیڑز میں ہوتا ہے ۔ ناصر حسین کا بیان آج پاکستان اور افغانستان کے وارم اپ میچ کے معطل ہونے کے بعد سامنے آیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی ٹیم بارش کے سبب بلے بازی تو نہیں کرسکی مگر افغانستان کے خلاف پیسرز کی باولنگ شاندار رہی ۔ خاص کر شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے تو کمال کردیا ۔ حالانکہ ابھی انجری کے بعد ان کی واپسی ہوئی ہے مگر اپنے پہلے اوور میں دو افغان بلے بازوں کو آؤٹ کیا وہ قابل دید تھا یہ چیز ثابت کرتی ہے کہ شاہین آفریدی اپنے ردھم میں واپس آچکے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اب 23 اکتوبر کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا معرکہ انڈیا بمقابلہ پاکستان ہونے جارہا ہے ۔ اور میرے خیال سے انڈین بلے باز کیلئے شاہین کی باولنگ خطرناک ہونے جارہی ہے کیونکہ
انڈین بلے بازوں کی ایک یہ کمزوری نظر آتی ہے کہ وہ لیفٹ آرم فاسٹ باولر کو اچھے سے سامنا نہیں کرپاتے ۔ اور جلد اپنی وکٹ ایسے باولرز سے گنوا دیتے ہیں