ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جس میں مخلتف ٹیموں کے میچز اور وارم اپ میچز جاری ہیں جہاں کرکٹ مداح ان سنسنی خیز میچزسے محظوظ ہورہے ہیں وہیں دوسری جانب بارش کے خطرے نے مداحوں کو پریشان بھی کیا ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے ورلڈ کپ کا مزہ خراب ہوسکتا ہے ۔

حالیہ اطلاعات کے مطابق ، آئی سی سی نے بارش سے نمنٹنے کیلئے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچز میں بارش ہونے کی صورت میں متبادل دن (ریزرو ڈے ) رکھا ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیمی فائنلز اور فائنل کے دن اگر بارش ہوجاتی ہے تو
ایمپائرز اور میچ آفیشل کی جانب سے پہلے سے طے شدہ ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق انعقاد کروانے کی پوری کوشش کریں گے ۔ اگر پھر بھی پانچ اوورز کے کھیل کا امکان ختم ہوا تو میچ متبادل دن پر کروایا جائے گا
یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ اگر میچ کے دوران بارش ہوجاتی ہے اور بارش پورا دن نہیں رکتی ، جو متبادل دن وہیں سے میچ شروع ہوگا جدھر سے میچ رُکا ہوگا ۔آئی سی سی کے ان سارے انتظامات کرنے کا مقصد کرکٹ شائقین کو زیادہ سے زیادہ ورلڈ کپ کے ایونٹ کو انجوائے کروانے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔