ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ آج پاکستان اور انڈیا دونوں نے اپنے اپنے وارم اپ کھیلنے تھے ۔ انڈیا نے تو آسٹریلیا سے اپنا میچ جیت لیا ہے جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے دورمیان میچ جاری ہے ۔ اس کے بعد پاکستان کا افغانستان کیساتھ پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ کھیلا جائے گا ۔ اور پھر 23 اکتوبر کو انڈیا اور پاکستان کا پہلا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا
میچ ہوگا ۔ دونوں ٹیموں میں میچ ہمیشہ ہی سنسنی خیز رہتا ہے ۔ خاص کر ورلڈ کپ کے موقع پر دونوں ٹیموں کے مابین میچ دیکھنے کے لائق ہوتا ہے ۔ پاکستان اور انڈیا میں اب تک 5 میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان کو ایک میں کامیابی اور باقی سب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔اب 23 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں یہ دیکھنا ہے کہ پاکستان جیت کر تاریخ رقم کر پاتا ہے کہ نہیں ۔ میچ ابھی شروع ہوا نہیں اور دونوں ممالک کے تجزیہ نگاروں کی جانب سے بڑے بڑے دعوی اور بیانات دیے جارہے ہیں ۔
بھارت کے سابق سنئیر کھلاڑی سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ بلاشبہ پاکستانی ٹیم میں خطرناک کھلاڑی شامل ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے پانچ کھلاڑی بابر اعظم ، محمد رضوان ، محمدنواز ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث راؤف سب سے زیادہ ٹف ٖٹائم دے سکتے ہیں ۔انڈین ٹیم کو اس پانچ کھلاڑیوں پر سب سے زیادہ فوکس رکھنا ہوگا ۔ اگر ان پر قابو پالیا تو
انڈیا اپنا پہلا میچ باآسانی جیت سکتا ہے ۔ دونوں ٹیمیں اس وقت ورلڈ کپ کیلئے بھر پور تیاری کیساتھ آئی ہیں ۔