نیا کوچ نئی حکمت عملی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی بیٹنگ آرڈ جارحانہ پالیسی بابر مان گئے

پاکستانی ٹیم کے نئے مینٹور آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں اور بہت جلد قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔ جس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم میں چند تبدیلیاں (بیٹنگ آڈر ) بھی متوقع ہیں ۔ جیسا کہ ہم نے سہ ملکی سیریز کے اندر پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ آڈر میں چند تبدیلیاں کیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان نہ صرف فائدہ ہوا بلکہ مڈل آڈر میں بھی مضبوطی نظر آئی ۔

اب ورلڈ کپ کے اندر بھی یہی ہونے جارہا ہے ۔ نئی زبردست اور سخت قسم کی پالیسی دیکھنے کو ملنے والی ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران شاداب خان اور محمد نواز کو اوپر والے نمبرز پر بیٹنگ کروائی جائے گی ۔ اور یہ تجویز بھی سامنے آرہی ہے کہ بابراعظم کی جگہ فخرزمان کو اوپنر بھیجا جائے گا ۔ کیونکہ آسٹریلیا کی پچز کافی زیادہ فاسٹ ہوتی ہیں اور جب تک بلے باز سمجھنے کی کوشش کرتا ہے بال گولی کی طرح نکل جاتی ہے ۔ اور ایسے میں فخر زمان اور آصف علی جو پیس کو بہت اچھی طرح کھیلنا جانتے ہیں

ان کو بھی اوپر والے نمبر پر آزمائے جانے کی پلاننگ کی جارہی ہے ۔ پاکستان ٹیم کے مینٹور کل سے ہی ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔ اطلاعات کے مطابق فخر پاکستان ، فخرزمان اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنے جارہے ہیں ۔ جبکہ شاہین آفریدی وارم اپ میچز میں ہی پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔ میتھیو ہیڈن جو پاکستان کے مینٹور ہیں وہ پاکستانیوں کو تیز کھیلنے کی پریکٹس بھی کروائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے