ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنلسٹ یہ دو ٹیمیں ہونگی ، مکی آرتھر کا حیران کن دعوی

پاکستان قومی ٹیم کے سابق کوچ اور پاکستانیوں کے فیورت مکی آرتھر آئے روز اپنی سوشل میڈیا ٹویٹ کے ذریعے خبروں کی ذینت بنے رہتے ہیں ۔ حال ہی میں انھوں نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دو فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں پیشنگوئی کی ہے ۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز آج اتوار کے روز ہوچکا ہے ۔ جس میں نمیبیا جیسی کمزور ٹیم نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا کر ورلڈ کپ کا پہلا اور بڑا اپ سیٹ کردیا ہے ۔اور ابھی یو اے ای کا نیدر لینڈ کیساتھ مقابلہ جاری ہے ۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو اپنے روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی ۔سابق کرکٹ کے کھلاڑیوں کی جانب سے آئے روز ورلڈ کپ ٹیموں کے حوالے سے پیش گوئیاں کی جارہی ہیں ۔ ایسے میں پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرھر نے بھی فائنلسٹ ٹیموں کے متعلق اپنی پیش گوئی کردی ہے ۔ انھوں نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں لکھا کہ کرکٹ مداح ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز کا مزید اب انتظار نہیں کرسکتے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہت ہی کلوز کال کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ اور میرے اندازے اور تجربے کے مطابق فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا ۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر کی کوچنگ اور سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2017ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے